• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی بیبر اور جسٹن بیبر کی علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

معروف ماڈل اور کاروباری شخصیت ہیلی بیبر حال ہی میں شادی کی انگوٹھی کے بغیر عوامی جگہوں پر دیکھی گئیں، جس کے بعد ان کے اور شوہر جسٹن بیبر کے درمیان علیحدگی کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی بیبر کو ویسٹ ولیج کے ریسٹورنٹ دی کامرس اِن میں ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں انہوں نے تقریباً 5 لاکھ ڈالر مالیت کی شادی کی انگوٹھی نہیں پہن رکھی تھی، ہیلی اُس موقع پر خاکی ٹرنچ کوٹ اور چشمے پہنے ہوئے تھیں۔

اسی دن رات کو وہ ماڈلز کمیلا مورونے اور سوکی واٹر ہاؤس کے ہمراہ نیویارک کے اپر ایسٹ سائیڈ میں واقع Chez Fifi ریسٹورنٹ میں لڑکیوں کی محفل میں شریک ہوئیں، اس موقع پر بھی وہ شادی کی انگوٹھی پہنے ہوئے نظر نہیں آئیں۔

رڈار آن لائن کو ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہیلی اب مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں، وہ برسوں سے جسٹن کے رویے کو چھپاتی آ رہی تھیں، لیکن اب وہ اپنے کیریئر، بیٹے اور ذہنی سکون پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی بیبر نے اپنے اسکن کیئر برانڈ Rhode کو فروخت کر کے 1 ارب ڈالر کا سرمایہ حاصل کر لیا ہے، جس سے وہ اپنے اور اپنے بیٹے جیکسن کے مستقبل کو مالی طور پر محفوظ بنا چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید