صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کردیا، ان کی کی تعیناتی 2 فروری 2022 سے مؤثر ہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی ہے۔