• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاویر جین کا کپل شرما کے حالات زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

بھارتی پروڈیوسر مہاویر جین نے اعلان کیا ہے کہ وہ معروف کامیڈین کپل شرما کے حالات زندگی پر مبنی ایک فلم بنائیں گے جس کا ٹائٹل ’فنکار‘ ہوگا۔

کپل شرما کی زندگی کی کہانی پر مبنی اس فلم کی ہدایت فقرے کے ڈائریکٹر مریغدیپ سنگھ لامبا دیں گے۔  

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہاویر جین نے کہا کہ ہم سب کو پیار، زندگی کی خوشیاں اور قہقے چاہئیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم کامیڈی سپر اسٹار کپل شرما کی زندگی کے وہ پہلو جو اب تک سامنے نہیں آئے انھیں مکمل طور پر ایک بڑی اسکرین پر پیش کریں۔ 

مریغدیپ سنگھ لامبا، اس وقت فقرے تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انکا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم بینوں کے سامنے بھارت کے ہر دلعزیز فنکار کپل شرما کی اسٹوری کو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربوں لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں خوش و پرسکون رہنے کے لیے کپل شرما سے شکریہ کے ساتھ ڈوپمائن کا ڈوز لیتے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید