• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا پھر اس مقام پر پہنچ گئیں جہاں سے کیریئر شروع کیا

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی پھر اس مقام پر پہنچ گئیں جہاں سے انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 

ہوا کچھ یوں کہ شلپا شیٹی نے ایک مرتبہ پھر اسی مقام پر شوٹنگ کی جہاں انہوں نے اپنی پہلی فلم شوٹ کی تھی۔ 

واضح رہے کہ فلم 1993 میں ریلیز ہونے والی بازیگر کے ساتھ شلپا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ شلپا شیٹی کا کردار کہانی کا مرکز تھا۔ 

تاہم اب ریلٹی شو کے پرومو میں شلپا شیٹی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کی شروعات اسی مقام سے کی تھی 29 سال قبل اور آج پھر ہم اسی مقام پر ہیں۔ 

انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شلپا نے لکھا کہ انہوں نے اپنی فلم بازیگر کے لیے پہلا شوٹ اسی مقام پر کیا تھا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید