• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف کا ردِ عمل

مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نا اہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تھا، جبکہ بڑھنے پر خوب پھرتی دکھائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول 3 روپے 1 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے، مٹی کا تیل 3 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید