• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے پاس ریٹائرڈ ہرٹ کے سوا کوئی آپشن نہیں، احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نااہل اور نالائق لیڈر ثابت ہوچکے ہیں، اُن کے پاس صرف ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے جھوٹے وعدوں کی قلعی کھل رہی ہے، پاکستان میں کسی نئے نظام کی گنجائش نہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیروں کی منطق اور دلیلیں قوم کے شعور کا مذاق اُڑا رہی ہیں، وزراء کہتے ہیں آٹا اس لیے نہیں مل رہا لوگ 2 کے بجائے 4 روٹیاں کھاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی سرپرستی میں یوریا کھاد اسمگل کروائی ہے جبکہ وزیر کہتے ہیں کھاد اس لیے نہیں کہ زمیندار زیادہ کھاد استعمال کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ان کے معالجین ہی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید