• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا امریکا کا سب سے طاقت ور دشمن ہے، صدر بائیڈن کا اعتراف

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ کورونا وائرس امریکا کے سب سے زیادہ طاقت ور دشمنوں میں سے ایک ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جوبائیڈن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امریکا نے جن دشمنوں کا سامنا کیا ان میں سب سے زیادہ طاقت ور دشمن کووڈ 19 ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر آپس میں نہیں بلکہ کورونا کے خلاف لڑنا ہوگا۔ امریکا کے صدر نے اپنے ٹوئٹ میں عوام کو ہدایت کی کہ وہ ویکسین لگوائیں، بوسٹر لگوائیں اور ماسک پہنے رکھیں۔ امریکی حکام وبا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اہم اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے شہریوں کی مفت میں کورونا ٹیسٹ کے لیے انتظامات کیے ہیں۔کورونا ٹیسٹنگ کے متعلقہ ادارے عوام کی جانب سے موصول ہونے والی فری کورونا ٹیسٹ کی درخواست پر مفت میں کووڈ19 ٹیسٹ کریں گے، حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
یورپ سے سے مزید