• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ترقیاتی کام ہمارے دور میں شروع ہوئے، پیپلزپارٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پورے سندھ کو بند کرنے کا اعلان ایک شوشہ ہے،کراچی میں ترقیاتی کام اور انفرااسٹرکچر پی پی پی کے دور میں شروع ہوئے،اپوزیشن کی سفارشات پر 80فیصد عمل کیا، اب بھی ہم کہتے ہیں کہ ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں، اپوزیشن جماعتیں بلدیاتی بل پر پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہیں،یہ احتجاج تاریخی بدعنوانی، بےروزگاری اور مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے ایشوز ہیں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ا یف کے پاس پاکستان کو گروی رکھ دیا ہے، عام آدمی پریشان ہے،پورے سندھ کو بند کرنے کا اعلان ایک شوشہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید