• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسکول کی طالبات کیلئے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت


پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اسکولوں کو لڑکوں کے لئے ٹوپی اور لڑکیوں کے لئے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کردی۔

مراد راس نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب تک دیگر محکمے بند نہیں ہوں گے، تعلیمی ادارے بھی کھلے رہیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے پہلی بار پرائمری طلبا کو ناظرہ جبکہ چھٹی سے بارہویں تک کے طالب علموں کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کا ایکٹ پاس کیا ہے۔

مراد راس نے کہا کہ اب تعلیمی اداروں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے پر عملدرآمد ہوگا، نجی اسکولز یونیفارم میں ترمیم کریں۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، جو جلد پُر کرلی جائیں گی، کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند نہیں کئے جا رہے۔

قومی خبریں سے مزید