• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کا راشد ناز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور کئی سپر ہٹ فلموں کے معروف اداکار و سپر اسٹار ہمایوں سعید نے سینئر اداکار راشد ناز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا کہ راشد ناز صاحب کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، وہ نہ صرف ایک لاجواب اداکار تھے بلکہ بہت  شریف آدمی بھی تھے۔

ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ اللّٰہ راشد ناز کی مغفرت فرمائے، میں ان سے محبت کرنے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز آج 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کے مطابق والد کافی عرصے سے علیل تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

آج صبح رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ نقوی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے یہ اطلاع دی کہ اداکار رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔

مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر رشید ناز کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید