وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ پرویز مشرف والا بلدیاتی نظام اب نہیں ملے گا۔
سیہون میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی دائرے میں رہ کر احتجاج سب کا حق ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا کہ نئے بلدیاتی قانون میں یونین اور لوکل کونسلز کو زیادہ اختیارات دیے گئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ احتجاج کا حق سب کو ہے قانون کے دائرے میں کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے بحران کے بعد بحران آرہا ہے، آٹے کا بحران چینی کا بحران اب فرٹیلائزر کا بحران آیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے ہم سمجھ رہےتھے کہ نا تجربہ کار ہے لیکن یہ تو نااہل ہیں ،ان کے اپنے لوگوں نے ان کی قصے کہانی کہنا شروع کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام وزراء کے کرپشن کے قصے کھولوں گا۔