• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل کی بیٹی کی سالگرہ میں معروف شخصیات کی شرکت

فوٹو، عمر اکمل ٹوئٹر
فوٹو، عمر اکمل ٹوئٹر

قومی کرکٹر عمر اکمل کی بیٹی ہرلین عمر کی ساتویں سالگرہ کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔

عمر اکمل کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں معروف شوبز و اسپورٹس سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

عمر اکمل نے بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان، فلم اسٹار، ریمبو اور صاحبہ، محمد حفیظ، مشتاق احمد اور انضمام الحق کو فیملی سمیت دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں عمر اکمل نے تمام معروف شخصیات کا بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ عمر اکمل 2014 میں آمنہ نور سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جن سے ان کے دو بچے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید