• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو کے میئر نے کورونا پابندیوں میں اپریل تک توسیع کا اعلان کردیا

روسی دارالحکومت ماسکو کے میئر نے کورونا وائرس پابندیوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی نے میئر ماسکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھر سے کام کرنے کے احکامات اور گائیڈ لائن میں یکم اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ماسکو میں اومی کرون کے باعث کورونا کیسز میں تیزی کا رجحان ہے۔ 

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ماسکو میں اکتوبر میں لگائی گئی کورونا پابندیاں فروری میں ختم ہونا تھیں۔

روس میں آج کورونا کے 31 ہزار 252 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ 688 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید