• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کی کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1822 ڈالر سے کم ہو کر 1811 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 200 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 25ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 171 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 7ہزار 167 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1450 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔