• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی اسکینڈل، امریکی یونیورسٹی ایک ہزار سابق طلبہ کو 49 کروڑ ہرجانہ دے گی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک بڑے جنسی اسکینڈل کا معاملہ طے پا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف مشی گن ایک ہزار سے زائد سابق طلبا کو 49کروڑ ڈالر ہرجانہ دیگی۔ متاثرہ طلبا کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن نے ان سے مختلف اوقات میں جنسی زیادتی کی تھی۔ متاثرہ طلبا کا تعلق60کی دہائی سے آگے کی کئی نسلوں سے ہے۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ ہر متاثرہ طالبعلم کو اوسطاً 4لاکھ 38ہزار ڈالر ہرجانہ ملے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید