• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(خالد محمود خالد) بھارت اور چین کے درمیان سخت سرحدی کشیدگی کے باوجود مشرقی سیکٹر میں پہلی بار کور کمانڈر سطح کے مذاکرات اروناچل پردیش کے واچا بارڈر پرسنل میٹنگ پوائنٹ پر ہوئے جس میں سرحدی کشیدگی پر قابو پانے اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کسی نئی فوجی جھڑپ کے امکانات کو محدود کرنے کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ فوجی حکام نے کسی بھی ممکنہ فیس آف کو روکنے، گشت کے دوران پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا فوری ازالہ کرنے اور مقامی کمانڈروں کے درمیان براہ راست رابطہ بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔

دنیا بھر سے سے مزید