• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن سرگرمیوں اور سائبر کرائم میں ملوث نوجوان گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد


ملک دشمن سرگرمیوں اور سائبر کرائم میں ملوث ملزم کو حساس ادارے کی مدد سے رضویہ پولیس نے گرفتار کیا ہے جس کی نشاندہی پر ملیر میں چھاپا مار کر کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی کے مطابق رضویہ سے گرفتار دہشت گردی کے ملزم سفیان نقوی سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ملزم سفیان نقوی نے غیر ملکی اداروں کی مدد سے پاکستان میں متحرک سائبر وار فیئر نیٹ ورک کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے کمپیوٹر اور دیگر الیکڑانک آلات برآمد ہوئے۔ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سفیان ملزم کو تین دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزم عدالت سے ریمانڈ پر پولیس کے پاس زیر تفتیش ہے۔

ایس پی شہلا قریشی کے مطابق اسلحہ اور دستی بم کے ساتھ گرفتار ملزم نے سائبر سیل کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر بیٹھے ملک دشمن عناصر سائبر سیل کے لیے نوجوانوں کو ملازمتوں کی پیشکش کرکے ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید