• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی روڈ کی مین سیوریج لائن میں گیس دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا


پشاور یونیورسٹی روڈ کی مین سیوریج لائن میں گیس دھماکہ ہواہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیوریج لائن میں تین دھماکے پہلے بھی ہوچکے ہیں ۔ 

پولیس کاکہنا ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدام کی بناء سیوریج لائن میں دھماکہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاور یونیورسٹی روڈ ارباب روڈ اعظم ٹاور کے قریب سیوریج لائن میں گیس دھماکہ ہوا ہے۔

اعظم ٹاور کے مالک نے واقعے سے ایک روز قبل وزیراعلیٰ محمود خان کو خط میں لکھا تھا کہ ان کے پلازہ کے سامنے سیوریج لائن میں تین دھماکے ہوچکے ہیں، سیوریج دھماکوں سے آگ لگ سکتی ہے۔ پیشگی اقدامات نہ ہونے کی صورت میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ متعلقہ محکمے مسئلے کاحل نکالیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر انہوں نے پیشگی حفاظتی اقدام کیا جس کی بناء سیوریج لائن میں دھماکہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید