• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی ترین گاڑی فراری مکمل طور پر تباہ، تصاویر سامنے آگئیں

نیدرلینڈ میں دنیا کی مہنگی ترین کار فراری  ایک حادثے میں مکمل تباہ ہوگئی ہے جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 کروڑ روپے مالیت کی کار کو ایک مکینک چلارہا تھا جو کہ ایک حادثے میں مکمل تباہ ہوگئی ہے، مکینک کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ فراری کے ڈیلر شپ کا نمائندہ ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کار حادثے میں کس طرح تباہ ہوئی تاہم وہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک درخت سے ٹکرائی تھی۔

انسٹاگرام پر تباہ شدہ کار کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جس میں گاڑی کی مکمل تباہی کا منظر نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے، گاڑی کا اگلا اور پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، جبکہ اس کے دونوں ٹائرز بھی پھٹ کر زمین پر آگرے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حادثے میں ایئر بیگز کھلنے کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور مکمل محفوظ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید