• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا پڑوسی پر جائیداد کے تنازع میں مذہب کو استعمال کرنے کا الزام

سلمان خان نے اپنے پڑوسی کے خلاف ہتک عزت کا کیس داخل کیا ہے، اس حوالے سے جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران سلمان خان نے اپنے وکیل کے ذریعے اپنے پڑوسی پر الزام عائد کیا کہ وہ غیر ضروری طور پر ان کی مذہبی شناخت کو تنازع میں کھینچ رہا ہے اور ان کی شہرت کو داغدار کررہا ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ میرے بھائیوں نے ہندوؤں سے شادی کی ہے اور ہم تمام تہوار مناتے ہیں۔

 یاد رہے کہ کیتان ککڑ نامی شخص جو کہ سلمان خان کے ممبئی کے قریب پانویل فارم ہاؤس سے متصل پلاٹ کا مالک ہے۔

سلمان خان کے مطابق اس نے یوٹیوب پر ایک انٹرویو کے دوران ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ کیتان نے انھیں ڈی گینگ سے تعلق رکھنے والا کہا۔ 

سلو بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ایک پراپرٹی تنازع میں مذہب کو کیوں لارہے ہو، میری والدہ ہندو اور میرے والد مسلمان ہیں، میرے بھائیوں نے ہندوؤں سے شادی کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید