• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 25پیسے تک کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کا اضافہ۔ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کی کمی سے 176.40 روپے سے کم ہو کر 176.15 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 176.50روپے سے کم ہو کر 176.30 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.50روپے اور قیمت فروخت177.80روپے سے بڑھ کر 178روپے ہو گئی ۔