• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کو ارطغرل غازی قرار دے دیا

’بابراعظم میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں‘
’بابراعظم میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں‘

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کو سپہ سالار ارطغرل قرار دے دیا۔

شاہین شاہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ  میں اور وکٹ کیپر، بیٹر رضوان ہمیشہ انہیں کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیریئر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے پاک بھارت میچ پر اظہارِ خیال کیا کہ  ٹاکرے سے قبل عجیب سا ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاک بھارت ہے۔

شاہین شاہ نے کہا کہ میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔

روہت شرما کو آؤٹ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے بولنگ کرائی مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید