پاکستان کے معروف ریسلر انعام بٹ ایشین گیمز کے لیے پاکستان ریسلنگ ٹیم کے ہمراہ جاپان نہیں جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے ڈوپنگ کے معاملے کے باعث ٹیم کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری انعام بٹ نے کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ جاپان روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق 4 رکنی ریسلنگ ٹیم کے ساتھ ارشد ستار کوچ اور منیجر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔