• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی نظام کے اشتہار میں ہمارا کوئی کردار نہیں، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے صدارتی نظام کے اشتہار سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حماد اظہر نے کہا کہ صدارتی نظام کے اشتہار میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت ملک کو دیوالیہ کرکے گئی تھی، اس وقت ملک پر ساڑھے 8 سو ارب کے گردشی قرضے ہیں۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ یورپ میں گیس کی قیمت 3 گنا بڑھی، پاکستان میں نہیں بڑھی، پاکستان میں بجلی کی قیمت بڑھی ہے جبکہ تیل کی قیمت خاصی کم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فرسودہ گیس پائپ لائنز اور بجلی کے تار تبدیل کیے جارہے ہیں، سٹرکوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس موقع پر محمود الرشید نے کہا کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بلدیاتی ایکٹ منظور ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید