• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق شاہ محمود کا خط سیاسی شعبدہ بازی ہے، رانا ثنا اللّٰہ


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق شاہ محمود قریشی کا خط سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ عمران خان کا حسد، بغض اور انا شہباز شریف کو خط نہیں لکھنے دیتے۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم ایک گھنٹے میں منظور ہوگئیں، جنوبی پنجاب پر 3 سال بعد خط لکھ کر یہ لوگ کسے بے وقوف بنارہے ہیں۔

رانا ثنا نے کہا کہ یہ لوگ ‎اسمبلی میں گالیاں دیتے ہیں اور چیمبر میں چھپ کر خط لکھتے ہیں، تین سال بعد جنوبی پنجاب کے عوام کو منجن بیچنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎الیکشن اسٹنٹ اور سیاسی شعبدہ بازی سے صوبے نہیں بنتے۔ ‎جنوبی پنجاب اور بہاولپور پر 2 بل قومی اور پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں۔ ‎تین سال میں نالائق ٹولہ جنوبی پنجاب پر ڈرامے کرتا رہا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عمران نیازی نے شہباز شریف کو کوئی خط نہیں لکھا۔

قومی خبریں سے مزید