آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے سے زخمی حالت میں تیندوا ملا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف نعیم افتخار ڈار کے مطابق یہ تیندوا ممکنہ طور پر کسی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے۔
نعیم افتخار ڈار کا مزید کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کا نچلا دھڑ کام نہیں کررہا ہے، تاہم اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔