• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی شہریوں سے رقم لوٹنے پر آئی جی اسلام آباد کا نوٹس


وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کا شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور اس سے رقم لینا مہنگا پڑگیا، آئی جی محمد یونس نے نوٹس لے لیا۔

 حبس بےجا میں رکھنے اور رقم لینے پر آئی جی محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا، 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

 شہریوں نے آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری میں پیش ہوکر درخواست دی تھی۔

شہری عرفان اللّٰہ نے درخواست دی کہ 13 دسمبر 2021 کو دوستوں کے ہمراہ پشاور سے مری جا رہے تھے، سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب 4 پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ چاروں اہلکار ان کو سیکٹر جی 15 فلیٹ پر لے گئے اور 10 لاکھ روپے لےکر چھوڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین روپوش اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

قومی خبریں سے مزید