• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شمالی بلوچستان میں آج اس سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے، کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

این 50 شاہراہ کے مختلف مقامات پر برف جم گئی، کوئٹہ ژوب ہائی وے کو لائٹ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، برف باری کی وجہ سے کوئٹہ زیارت شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

علاوہ ازیں جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے، پشاور میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب ملکہِ کوہسار مری میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ملکہ کوہسار میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید