• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک میں بلوچستان کا51فیصدحصہ دیاجائے‘ حافظ حسین احمد

کوئٹہ(پ ر)جمعیت پاکستان کے سینئر رہنماحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ”ریکوڈک“ کی آمدنی کا51 فیصد حصہ صرف بلوچستان کے لیے مختص اورباقی 49 فیصد وفاق اور ٹیتھیان کمپنی کو دیا جاسکتاہے ماضی میں ”کک بیک“ کی لعنت کے باعث ایک ایسی مضحکہ خیز ڈیل سامنے آئی جس میں ”ریکوڈک“ کی کل آمدنی کا صرف دو فیصد بلوچستان کے لئے اور 75 فیصد”ٹیتھیان کمپنی“ کے لیے تھا اس معاہدے کو سپریم کورٹ نے بھی ”ظلم عظیم “ قرار دے کر منسوخ کردیاتھاانہوں نے کہاکہ ریکوڈک سے پہلے سیندک ، سوئی میں گیس کے ذخائر ماربل، کوئلہ، کرومائٹ، بیرامائٹ بلکہ بلوچستان کے ساحل اور وسائل کے حوالے سے مسلسل ناانصافیاںہورہی ہیں صوبےکےعوام محب وطن ہیں کاش وطن عزیز کے ”ارباب حل “ بھی معدنیات سےمالا مال بلوچستان کو بھی عزیز رکھیں ۔
کوئٹہ سے مزید