ملکۂ کوہسار مری میں کل رات سے شدید برف باری جاری ہے، اب تک ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
شدید برف باری کے باعث مری میں نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے جبکہ سڑکوں پر برف کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں اور آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے۔
مری میں جاری شدید برف باری سے محظوظ ہونے کے لیے سیاح مال روڈ پر نکل آئے۔
مری میں بجلی، پانی اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے شہری اور سیاح پریشان ہیں۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ سانحۂ مری کی وجہ سے مال روڈ خالی نظر آ رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج (اتوار کے روز) بھی شدید برف باری جاری رہے گی۔