• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر خوشی ہوئی، محمد رضوان


ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ایوارڈ ملنے پر خوشی ہوئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایوارڈ کی بھی بہت خوشی ہوئی تھی۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کا نام آیا ہے تو اس کی بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان کے لئے عالمی سطح پر مزید ایوارڈز ملیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہر سیریز کیلئے پلان کرتا ہوں اب بھی اچھا کرنے کا پلان کیا ہوا ہے، ہم پچ کے مطابق پاور پلے میں کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ایوارڈز کے لئے ناموں کے اعلان کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،دو دنوں میں 13مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید