وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سندھ حکومت کو کرمنلز کی حکومت قرار دے دیا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی نے سندھ حکومت پر وار کیے اور کہا کہ آصف علی زرداری اس حکومت کے اوپر گارڈ فادر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو بطور منشی لگا رکھا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ پنجاب میں گندم سستی ہے اور سندھ میں مہنگی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کا وقت 2023 میں سیاسی طور پر ختم ہوجائے گا، ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
دوسری طرف وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے علی زیدی سے استفسار کیا کہ بتائیں وہ اقتدار میں آنے کے بعد ارب پتی کیسے بنے؟