• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا منگیشکر آئی سی یو میں زیرِعلاج، طبیعت میں معمولی بہتری

لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر ممبئی کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ہیں جن کی طبیعت میں بہتری بتائی جارہی ہے۔

لتا منگیشکر  کے معالج کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں کل سے معمولی بہتری آئی ہے اور ابھی وہ آئی سی یو میں زیرِنگرانی رہیں گی۔

92 سالہ لتا منگیشکر کا چند روز قبل کورونا وائرس مثبت آیا تھا جبکہ وہ نمونیہ کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

انہیں دو ہفتے قبل (8 جنوری) ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید