امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی سندھ کی اکثریت کو جعلی قرار دے دیا۔
سندھ اسمبلی کے باہر بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے کے 24ویں روز اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وڈیروں جاگیرداروں کے بغیر پیپلز پارٹی والے ووٹ نہیں لے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی ادروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، کوئی بھی اکثریت آئین کے برخلاف فیصلہ نہیں کرسکتی، دنیا میں میگا شہروں کو میئر کے ماتحت کیا جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ آج ایک بہت بڑا جلسہ عام ہوا، 11 مقامات سے ریلیاں 25 سے 30 مقامات پر دھرنا دیتی ہوئی یہاں پہنچیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے شہر کو بےاختیار کرنا عوام کی توہین ہے، گرین لائن کی 200 میں سے 80 بسیں آئی ہیں وہ بھی پوری نہیں چل رہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ گرین لائن منصوبے کا کانسیپٹ ہی ٹھیک نہیں لوگوں کا رش لگا ہوا ہے۔