• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں بھائی کی مہم چلاؤں تو حرام، یہ چلائیں تو حلال، علی امین گنڈا پور

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو 13فروری کو مئیر شپ کی سیٹ پر تاریخی شکست ملے گی، مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور بیٹے اعلانیہ بلدیاتی جلسے کر رہے ہیں، اگر میں بھائی کی مہم چلاؤں تو حرام، یہ چلائیں تو حلال۔

 ڈی آئی خان میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر لگاکر کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، حکومت قائم و دائم ہے، عمران خان کھلاڑی ہیں ڈٹ کے کھڑے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کی باتیں اقتدار کے پہلے ہفتے سے جاری ہیں، عمران خان بنا تحریک عدم اعتماد از خود اعتماد کا ووٹ لے چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احمد جواد کو عزت راس نہیں آئی، نور عالم خود پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں آئے، نور عالم پی ٹی آئی میں نہ آتے تو ہمارے کارکن سے شکست کھا جاتے۔

قومی خبریں سے مزید