• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین شدہ افراد کے لیے انگلینڈ پہنچ کر کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم

انگلینڈ پہنچ کر ویکسین شدہ افراد کے لیے اب کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے قواعد کے نفاذ کی تاریخ ٹرانسپورٹ سیکریٹری کریں گے۔

ادھر برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سفری قوانین میں نرمی کا مطلب ملک مسافروں اور بزنس کیلئے کھلا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین شدہ افراد کو انگلینڈ پہنچ کر 2 دن میں کورونا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اب بھی محتاط رہنا ہوگا، دیکھا جاسکتا ہے کہ کورونا اعداد و شمار بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے88 ہزار447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے میں 56 اموات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید