• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے ٹینس اسٹار نے چیئر امپائر کو کرپٹ کہہ دیا

آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوران کینیڈا کے ٹینس اسٹار نے چیئر امپائر کو کرپٹ کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے ڈینس شاپوفلوف نے رافیل نڈال کے خلاف میچ کے دوران امپائر کو کرپٹ کہا۔

رافیل نڈال سروس ایکشن میں زیادہ وقت لیتے ہیں جس پر کینیڈین ٹینس اسٹار کو غصہ آ گیا، نڈال کو غیر ضروری وقت دینے پر ڈینس اکتا گئے اور امپائر کارلوس سے بات کی۔

میڈیا کے مطابق امپائر نے ڈینس کی باتوں کو اہمیت نہ دی اور کہا کہ نڈال ابھی تیار نہیں ہیں۔

ڈینس نے امپائر سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں آپ سب کرپٹ ہیں ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید