• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا ستائیسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے آج اور کل شہر بھر میں مظاہرے، ریلیاں اور کارنر میٹنگز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کو نیشنل ہائی وے، سپرہائی وے، شارع فیصل پر احتجاج اور ماڑی پور، لسبیلہ چوک، یونیورسٹی روڈ، ڈرگ روڈ پر بھی دھرنا دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے خبردار کیا کہ سندھ پولیس نے لاٹھیاں چلائیں تو شہری خاموش نہیں بیٹھیں گے، حکمران ایسا میئر چاہتے ہیں جو اندھا، لولا اور بہرا ہو۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہمیں خیرات نہیں حق چاہیے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی گئی تھیں جو مختلف مقامات پر عارضی دھرنا دیتی ہوئی سندھ اسمبلی پہنچیں۔

قومی خبریں سے مزید