سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ عہدہ کانٹوں کی سیج ہے، آئین کے مطابق کردار ادا کروں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کا مشکور ہوں۔
واضح رہے کہ سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی کی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے ہو گی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نہال ہاشمی سے گورنر کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری گورنر ہاؤس کراچی میں ہو گی۔
یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔