سڈنی (جنگ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا اپنی پوری ٹیم پاکستان کے دورے پر بھیجے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کسی پلیئر نے تحفظات ظاہر نہیں کیے ہیں۔مچل اسٹارک آئی پی ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں جو اس بات کا اشارہ سمجھا جارہا ہے کہ وہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔ البتہ فاسٹ بولر جھائے رچرڈسن کی فٹنس مسائل کے سبب شمولیت مشکل ہے جبکہ سیریز میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی ہونے کے باعث وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کی سلیکشن کا امکان بھی کم ہے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انہوں نے شاہین آفریدی کو تین مسلسل چھکے لگاکر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا تھا۔ چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق سیکورٹی اور دیگر انتظامات بہت بہت بہت شاندار ہیں، دونوں بورڈز چھوٹی موٹی تفصیلات طے کررہے ہیں، گرین سگنل ملنے پر اسکواڈ کا اعلان کرینگے۔