کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو شارجہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے این او سی جاری نہیں کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈبلیو سی ایل کے لیے پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا ہے۔وہ گزشتہ سال والے موقف پر قائم ہے، این او سی نہیں دیا جائے گا۔پاکستان چیمپئنز ٹیم نے ہفتے کوبنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کی، پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ایک ہفتہ قبل این او سی دینے سے منع کردیا تھا۔