ناگویا( نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 63 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔رندو رتھنائیکے نے آل راؤنڈ کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا،سری لنکا نےنو وکٹ پر165رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 17.3 اوورز میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔