• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ میں PSL کا اہم کردار ہے، انضمام الحق

قومی کرکٹ میں ایچ بی ایل PSL کا اہم کردار ہے، انضمام الحق
قومی کرکٹ میں ایچ بی ایل PSL کا اہم کردار ہے، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اہم کردار ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی پاکستان کے پاس ہیں،  پی ایس ایل سے نوجوانوں میں بہت اعتماد آیا ہے۔

انہوں نے ایونٹ کے آج کے افتتاحی میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملتان اچھی پلاننگ سے کھیلتی ہے، لیکن کراچی فیورٹ لگ رہی ہے۔

پروگرام میں شریک سابق کرکٹر سکندر بخت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نے تین سے چار سپر اسٹارز پاکستان کرکٹ کو دیئے ہیں۔

سکندر بخت کا مزید کہنا تھا کہ  پی ایس ایل میں دو سپر اسٹار بابر اور رضوان کا آج ٹاکرا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید