• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پولیو فری ملک کے درجے کے قریب پہنچ گیا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیو فری ملک کے درجے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 2021 اور 2022 میں پورے ملک میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، ایسا پہلی مرتبہ پاکستان میں ہوا ہے، بس تھوڑی محنت اور کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی ٹیسٹ میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے، پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود میموریل ٹیچنگ اسپتال کا دورہ بھی کیا۔

صحت سے مزید