• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آپریشن کے اہم کردار انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس کا فیصلہ 18برس بعد سنادیا گیا


انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی آپریشن کے اہم کردار انسپکٹر توفیق زاہد کے قتل کیس کا فیصلہ 18برس بعد سنادیا۔

 عدالت نے ملزمان ریحان الدین اور ذیشان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔

 اپریل  2004 میں گلبرگ میں انسپکٹر توفیق زاہد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

مقدمہ میں ایم کیو ایم لندن کے کارکن زلفی سمیت 8 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔

پولیس افسر کو کراچی آپریشن میں حصہ لینے کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید