پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا۔
کورونا وبا کے دوران ایک بڑے کرکٹ ایونٹ کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک مختصر اور رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوا۔
پی ایس ایل 7 کے ترانے کے فنکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
اس تقریب پر کچھ شائقین کرکٹ نے اس کی تعریف کی ، کسی نے اسے کہا کہ یہ بہت مختصر تھی جبکہ کچھ نے اسے ایک بہترین کوشش قرار دیا۔
افتتاحی تقریب پر شائقین کا ردعمل:
افتتاحی تقریب کا احوال:
کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔
جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم روشنیوں کے سیلاب میں دلکش منظر پیش کررہا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایک ماہ جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور عوام کو تفریح فراہم کرے گی۔ ان کا پیغام اسکرین پر دکھایا گیا۔
عالمی شہرت یافتہ پیراشوٹ ایتھلیٹس فلورینٹ ڈریگیئر، پال اشٹائنر اور اسٹیفن میولر نے5 ہزار فٹ کی بلندی سےپیراگلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ان کی لینڈنگ پر میدان تالیوں سے گونج اٹھا۔
تقریب میں دستاویزی فلم کے ذریعے پاکستان کرکٹ کے درخشاں ماضی کی یاد تازہ کی گئی۔
فلم میں ابتدا سے اب تک لیجنڈز کھلاڑیوں اور سپر اسٹارز کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا گیا۔ آغاز پر 1950 کی دہائی سے لے کر 2022تک پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ پر مختصر نظر ڈالی گئی ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خود تفصیلات بیان کیں۔
1992 میں عمران خان کی زیر قیادت ورلڈ کپ میں فتح، 2009 کے ورلڈ ٹی20 میں عالمی چیمپئن اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرنے کے یادگار واقعات کا تذکرہ تھا۔
فضل محمود کی اوول میں تاریخ ساز کارکردگی سے لے کر ویسٹ انڈیز میں حنیف محمد کی سنچری اور جاوید میانداد کے شارجہ میں چھکے تک تمام عظیم کھلاڑیوں کو اس ویڈیو میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا، سپر لیگ سیون کا آفیشل سانگ پیش کیا۔
آنکھوں کو خیرہ کردینے والی آتش بازی کے مظاہرے سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔
پی ایس ایل میں25فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہے۔ تماشائیوں کئی گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے ، ان کاباہر اور میدان میں جوش وخروش دیدنی تھا۔