• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں25پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی ، یوروکی قیمت 1.50 روپے تک گھٹ گئی ،پاؤنڈ بھی ایک روپے سستا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میںانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کی کمی سے 176.95 روپے سے کم ہو کر 176.70 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 177.05 روپے سے کم ہو کر 176.85 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 178.00 روپے سے کم ہو کر 177.70 روپے اور قیمت فروخت 178.50 روپے سے کم ہو کر 178.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 197.50 روپے سے کم ہو کر 196.50 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کی کمی سے200.00 روپے سے کم ہو کر 198.50 روپے ہو گئی جبکہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 237.50 روپے سے کم ہو کر 236.50 روپے اور قیمت فروخت 240.00 روپے سے کم ہو کر 239.00 روپے ہو گئی۔