نیوزی لینڈ کے کولن منرو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کیلئے کراچی پہنچ گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق اگر کسی کو گزشتہ 28 روز کے دوران کورونا ہوچکا ہو تو اسکی آئسولیشن لازمی نہیں ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کولن منرو فوری طور پر ٹیم کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منرو آج بھی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں مگر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں شرکت کا امکان کم ہے، طویل سفر کرکے آج ہی پہنچے ہیں اس لئے آرام دیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ کولن منرو کو آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران کورونا ہوا تھا۔