• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرق پور میں بچی کے اغوا اور قتل میں رشتہ دار ملوث نکلا


شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں 7 سال کی بچی کے اغوا اور قتل کا ملزم بچی کا رشتے دار نکلا۔

ملزم مقدمے کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا، جس کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے ملی۔

آر پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کے دوپٹے سے گلا گھونٹ دیا۔

شیخوپورہ کے قصبے شرقپور میں 7 سالہ بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے میں ملوث مبینہ ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے زیادتی میں ناکامی پر بچی کو پھندا دے کر ہلاک کیا اور لاش درخت سے لٹکا دی۔

آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ کے مطابق موضع بھینی کے رہائشی اقبال کی 7 سالہ بیٹی 28 جنوری کو گھر سے غائب ہوگئی تھی، جس کی لاش گزشتہ روز موضع حکیم گڑھی کچا کے کھیتوں میں درخت سے لٹکتی پائی گئی۔

پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے 24 گھنٹے کے اندر اندر ملزم غلام نبی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم بچی کا قریبی رشتے دار اور ہمسایہ ہے جس نے اعتراف کیا کہ زیادتی میں ناکامی پر دوپٹے سے بچی کا گلا گھونٹ کر لاش درخت سے لٹکا دی۔

ملزم مقدمے کا گواہ بن کر بچی کو تلاش بھی کرتا رہا، رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بچی کے گھر جا کر اس کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید