• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بخار کی دوا کی قلت، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی


پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے باعث بخار کی دوا کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بخار کی دوا کی میڈیکل اسٹورز پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

 عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ صحت بخار کی دوا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ داوا ساز کمپنیوں سے رابطہ کر کے بخار کی دوا کی پیداوار بڑھائی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی بخار والی گولی دوبارہ نایاب ہوگئی۔

لوگ میڈیکل اسٹورز سے مایوس لوٹنے لگے، جن دکانوں پر گولی موجود ہے وہاں بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر میں لوگ بیمار پڑے ہیں اوپر سے دوا نہیں مل رہی، حکومت نوٹس لے۔

میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کوویڈ کی نئی لہر سے میڈیسن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، کبھی سپلائی آجاتی ہے اور کبھی نہیں آتی۔

ڈرگ کنٹرول ونگ کے مطابق صوبے میں بخار کی 69 ملین گولیوں کا اسٹاک موجود ہے، لاہور ڈویژن میں 16 ملین سے زائد گولیاں موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید